پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) ملکی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی متوقع ہے ، خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی جانچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلے لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اہم ترین ذرائع کا کہنا ہے قبائلی اضلاع کا خیبرپختونخوا میں ضم ہونا ، اور پارٹی کے اندرونی معاملات ، جس سے کئی اہم حکومتی اقدامات کی بروقت تکمیل نہ ہونے سے مسائل جنم لے رہے تھے ۔ خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی کے کردار کو بھی بخوبی دیکھنے کے بعد کئی اہم فیصلے بھی لیے جانے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کسی بھی وقت صوبے میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہے ۔
ادارے کے نمائندے 24 گھنٹے آن لائن رہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کالم نگار کی رائے سے ادارے کامتفق ہونا ضروری نہیں ہے