سوات ، جنگلات کی غیر قانونی کٹائی ، وزیراعلی خیبرپختونخوا جاگ گئے

سوات ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) سوات کالام و دیگر پہاڑی علاقوں میں جنگلات کہ کٹائی کا سلسلہ کئی عرصے سے جاری تھا ، جیسے سابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود نے بے نقاب کرکے بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال کر کئی افسران و اہلکاروں کو معطل بھی کیا ، تاہم ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بالآخر ایکشن لیتے ہوئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری جنگلات کو مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے ، سیکرٹری جنگلات نے ڈی ایف او کالام، ایس ڈی ایف او بحرین، 2فارسٹر اور 4 فارسٹ گارڈ معطل کر دیئے ہیں حکام نے جنگلات کی کٹائی میں ملوث مافیا کے خلاف بھی مزید سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں