صوابی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان پاورٹی اویلوئیشن فنڈ کے تعاون سے سی ای آر ڈی صوابی نے ضلع صوابی کورونا وائرس وباء سے زیادہ متاثرہ 8 یونین کونسلوں میں معاشی طور پر زیادہ ہ متاثرہ خاندانوں میں غذائی اجناس تقسیم کئے جب کہ غذائی کمی اور قلت کی وجہ سے پالتوجانوروں کیلئے چارہ کی بھی تقسیم شروع کی ہے، جو کہ تین دن تک جاری رہے گا، متاثرہ خاندانوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اسی سلسلے کے پہلے مرحلے میں غذائی قلت کی مد میں غذائی خوراک تقسیم کی گئی۔ اب کورونا وبا سے معاشی طور پر متاثرہ خاندانوں میں مال مویشیوں کیلئے خوراک کی تقسیم کا مرحلہ بھی شروع ہوگیا ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔ متاثرہ خاندانوں میں کورونا وبا کے پیش نظر حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامت کی روشنی میں تقسیم کی گئی۔
