کرم کے علاقہ بگن میں منشیات کے خلاف آگہی مہم اور واک

کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے علاقہ بگن میں منشیات کے خالاگ اگہی مہم اور واک کا اہتمام کیاگیا، واک میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد قاسم، جنرل سیکرٹری خالد خان، رحمت شاہ اور تنظیم کے دیگر رہنماوں اور قبائیلی عمائیدین نے کہا کہ منشیات انسانیت کا قاتل ہے، اس لئے شہریوں خصوصاً نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہم سب پر فرض ہے، آگاہی واک میں علاقے کے سوشل ایکٹیوسٹ، مشران، نوجوانوں، سکولز اور اکلجز کے طلباء نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء بگن بازار سکولز کالونی سے روانہ ہوئے اور بگن بازار سے ہوتے ہوئے خیرآباد چوک پہنچے جہاں پر واک اختتام پزیر ہوگیا، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس آگاہی واک کا مقصد علاقے میں نوجوانوں اور والدین کو یہ بتانا ہے کہ اپنے بچوں اور معاشرے کے دوسرے لوگوں کو منشیات سے دور رکھیں اور اس اھم مشن میں اپنا کردار آدا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں