قبائلی ضلع کرم میں 2قبائل کی مابین کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پشاور ( جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) چمکنی یوتھ مومنٹ کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے ضلع کرم کی دو اقوام میں کشیدگی اور فائرنگ کے شروع ہونے والے سلسلے کو بند کرنے اور قیام امن کے لئے مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں نوجوانوں نے مختلف پلے کارڈ پر امن کے قیام اور بالش خیل اور علاقے مرغائے چینا کے رہائشیوں کے درمیان کشیدگی ختم کرانے اور پاک آرمی اور ایف سی کو اپنا کردار آدا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
چمکنی یوتھ موومنٹ کے سنئر رہنما جمال چمکنی نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے مثالی امن قائم تھا تاہم ایک سال پہلے مسئلہ نے پھر سے سر اٹھایا اور ایک فریق دوسرے قبیلہ کیخلاف مورچہ زن ہوکر فائیرنگ کر رہے ہے اور ساتھ ہی بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس سے علاقے میں ایک طرف امن تباہ ہوگا تو دوسری طرف انسانی جانوں کے ضائع ہونے اور دیگر مسائل کا سبب بھی بنے گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سول اہلکار اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے جس پر ہم پاکستان آرمی اور ایف سی کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع کرم میں امن بحال کرنے کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں تاکہ آپریشن میں ہونے والی قربانیوں کے باعث قائم کیے گئے امن آئندہ قائم رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں