جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تیارزہ اور وانا کے سرحدی علاقے خڑ پل کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے چار بچے اور بچیاں زخمی ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں
7 سالہ راحیلہ بی بی ، 8 سالہ شکیلہ بی بی ، 12 سالہ ضیاء اللہ جبکہ 5 سالہ مینہ بی بی زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی ہونے والے بچوں کا تعلق احمد زئی قبیلے سے ہے، زخمی بچوں کو فوری علاج کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کرلیا گیا۔
