ایبٹ آباد ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کڈنی سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر علاج مریضوں کا حال احوال دریافت کیا. ڈاکٹرز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں 70 فیصد ضرورت مند مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے. گردوں کے ڈائیلاسز کی پندرہ جدید ترین مشینیں لگائی گئی ہیں جو مریضوں کے گردوں کے ڈائیلاسز کرتا ہے. اسپتال مکمل طور پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتا ہے اور کوئی حکومتی امداد بھی نہی ملتی سپیکر مشتاق احمد غنی نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر اس سنٹر کی مدد کریں تاکہ یہاں غریب اور ضرورت مند مریضوں کا مفت علاج ہوتا رہے. ڈسٹرکٹ زکواۃ چیرمین طارق محمود بھی سپیکر مشتاق غنی کے ہمراہ موجود تھے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments