سماجی فاصلہ رکھنے پر نماز کی ہنگامہ آرائی ، امام مسجد پر تشدد

پشاور) دی خیبر ٹائمز ڈیسک)سماجی فاصلہ رکھنے پر مسجد میں نمازی نے ہنگامہ آرائی کی اور امام مسجد پر تشدد کیا کرونا و ائرس کے باعث مساجد ، دینی مدارس اور تمام عبادت گاہوں میں سماجی فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا جا چکا ہے بیشتر مساجد میں اس پر عمل درآمد ہو رہا ہے ۔ گزشتہ روز فقیر آباد نمبر 1گلی نمبر 3میں واقع مسجد میں امام مسجد کی جانب سے نمازیوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات کرتے رہے کہ اس دوران ایک نمازی نے سماجی فاصلہ رکھنے پر اعتراض کیا اور مسجد میں ہنگامہ آرائی کی مسجد میں ہنگامہ آرائی کے باعث فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گیا اعتراض کرنے والے نمازی نے موقف اختیار کیاکہ اس طرح نماز نہیں ہوتی ۔دیگر نمازیوں اور مسجد کے امام نے انہیں آگاہ کیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث یہ لازمی قرار دیا ہے ۔ مسجد میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے بعد مسجد کو مقامی عمائدین نے عارضی طور پر بند کردیا تاہم بعدازاں پولیس کی یقین دہانی پرکھول دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں