پشاور ( حامد علی جعفری ) سابق صوبائی وزرا کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا ہے، کہ 8 اور 9 فروری کو عام انتخابات میں پشاور کے شہریوں کے مینڈیٹ کے چور ڈپٹی کمشنر پشاور اور ار اوز ہیں، ان کا کہنا ہے، کہ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر جعلی فارم 45 اپلوڈ کئے گئے ہیں، صوبائی اسمبلی کے بعض حلقوں میں ٹرن آؤٹ 90 فیصد سے زیادہ رہا، دیگر حلقوں کے فارم 45 پر نام تبدیل کرکے جاری کئے گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر پر تنقید عائد کرتے ہوئے کہتے ہیں، کہ ڈپٹی کمشنر تمام تر نتائج کے ذمہ دار ہے، چیف سیکرٹری ، آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اپنی غلطی تسلیم کریں، کامران بنگش نے ضمنی انتخابات میں اپنی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جنرل اور ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بلے کے نشان سے محروم کردیا، پھر جعلی مقدمات درج کرنے کا سہارا لیکر ہمارے گھروں کے چھاپے شروع کرکے چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کردیا، انہوں نے الزام لگایا ہے، کہ اس کی مینڈیٹ چوروں ، سفارش کی بنیاد پر آئے ہوئے بدنام زمانہ امیدواروں کو کامیاب کروائے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments