قبائلی صحافت کے بانی اور پروگریسیو شاعر سیلاب محسود کی یاد میں مشاعرہ کل 8 اگست کو منایا جا رہا ہے۔

جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بابائے صحافت ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ کے بانی، سینیئر صحافی، شاعر و آدیب جناب سیلاب محسود صاحب ( مرحوم ) کی یاد میں پشتو ادبی ٹولنہ ( خپلہ ژبہ ) کی جانب سے 8 اگست 2020 کو سہ پہر 02:00 بمقام گورنمنٹ ہائی اسکول لدھا جنوبی وزیرستان میں پشتو مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے، خپلہ ژبہ نے وزیرستان بھر میں موجود صحافیوں شعرائے کرام، دانشور اور سوشل ورکروں کو اس مبارک محفل میں شرکت کی دعوت دی ہے،
مشاعرے کے اس محفل میں سیلاب محسود صاحب ( مرحوم ) کی پشتو ، وزیرستان، شاعری اور صحافتی خدمات پر شعر و شاعری اور مکالمے پیش کی جائیگی۔ عظیم انسان اور بابائے صحافت کی ہر میدان میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی جائیگی، جس کیلئے نامور شعرائے کرام شرکت کرینگے۔۔مشاعرے کے منتظمین کی جانب سے عوام کو اس مشاعرے میں بھر پور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں