یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شکیلہ ناز کو صدارتی ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) ایوان صدر مں منعقدہ یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے مرکزی تقریب میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پشتو کی معروف گلوکارہ محترمہ میڈم شکیلہ ناز کو صدارتی ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کردیا۔

صدر مملکت پاکستان نے چودہ اگست 2021 کے جشن آزادی کے مرکزی تقریب کے اس پرمسرت موقع پر خیبر پختونخواہ سے فن کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی عظیم پشتو گلوکارہ شکیلہ ناز کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی دینے کا اعلان کیا ہے اسی طرح خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والےمعروف ڈرامہ آرٹسٹ سید ممتاز علی شاہ، پشتو کی معرف گلوکارہ قمروجان کو بھی صدارتی حسن کارکردگی کے ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا، جبکہ پشتو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف آداکار آمان، اور فن موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اعجاز سرحدی کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدارتی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والے تمام افراد کو دنیا بھر میں اپنے مداحوں کی جانب سے   سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہے،

محترمہ میڈم شکیلہ ناز جو عرصہ دراز سے آج بھی پشتو فن موسیقی میں لیجنڈ گلوکارہ تصور کی جاتی ہے، میڈم نے حال ہی میں پشتو موسیقی کا ایک نیا البم نوے جوند ریلیز کرکے پشتو موسیقی کے میدان میں دھوم مچادی،  پشتونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پشتو کی لیجنڈ گلوکارہ شکیلہ ناز کی آواز کو پشتو فن کا ورثہ قرار دیتے ہوئے انھیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں