صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹر ستارہ آیاز نے کہا ہے، کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دار مزدور طبقہ سب سے ذیادہ متاثر ہوئی ہے، جن کی امداد کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کوشاں ہیِں، کرونا وائرس کی وبا پھیلتےہی ضلع صوابی میں سینیٹر ستارہ آیاز اور سابق عوامی نیشنل پارٹی جنرل سیکٹری محمد اسلام خان کی زیر نگرانی ایک کمیٹی بنی۔ جس میں عوامی نیشنل پارٹی موجودہ ناراض گروپ عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر اراکین بھی شامل تھے۔صوابی میں لاک ڈاؤن سے ان غریب اور پسماندہ طبقات جو موجودہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہو چکے ہے۔انکے لئے کرونا ریلیف فنڈ کے نام سے اکاؤنٹ تشکیل دیتے ہی لوگوں نے محمد اسلام خان اور سینیٹر ستارہ آیاز کی صوابیوالوں کے ساتھ خدمت کی جذبے کو دیکھتے ہوئے انکے اکاؤنٹ میں نہ صرف پاکستانیوں بلکہ باہر ممالک کے لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر لاکھوں روپے ڈونیشن دی۔ سینیٹر ستارہ آیاز نے اس مشکل صورت حال میں عوامی خدمت کی تاریخ رقم کردی صوابی میں فوڈ پیکج بلا امتیاز تقسیم کر کے صوابی کی تمام یونین کونسلوں تک فوڈ پیکج پہنچاکر عوام دوستی کا ثبوت دیا، دخترصوابی نے کورونا وائرس سے متاثرہ طبقے کی بھرپور امداد کرکےتبدیلی کےدعوےداروں کااصل چہرہ قوم کےسامنے بےنقاب کردیا۔ پی ٹی ائی کےممبران اسمیلی نےاپنےاپ کو موجودہ حالات میں قرنطینہ کرکے عوام کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا چھوڑدیا ہے۔میڈم سینیٹرستارہ آیاز اور محمد اسلام خان کی کاوشوں کوعوام نے بے حد سراہا اور ہزاروں لوگوں کی دعائیں لی۔ سینیٹر ستارہ آیاز اور محمد اسلام خان کا کہنا ہے کہ فوڈ پیکیجز کی تقسیم جاری رہے گی۔ ہمارا مشن غریب عوام کی خدمت ہے۔انشااللہ یہ مشن جاری رہے گا۔ انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ آدا کیا، جنہوں نے ہم پر اعتماد کر کے کرونا ریلیف فنڈ میں ڈونیشن دی۔انشااللہ خدمت کا یہ سلسلہ مرتے دم تک جاری رہے گا۔ انہوں نے حکومتی نمائندوں سے اپیل کی کہ حالیہ ژالہ باری سے متاثرہ افراد کو فوری ریلیف پہنچائیں، ان کا کہنا تھا، کہ صوابی کی بیشتر آبادی لا معیشت زراعت سے وابسطہ ہے، اگر انہیں اس مشکل گھڑی میں ریلیف نہ دیا گیا، تو زمیندار طبقہ بری معاشی مسائل کے شکارہونے کا امکان ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments