شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرہ 300 دکانداروں کے نمائندہ کمیٹی مشران نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں میرانشاہ بازار کے تاجر برادری کے سامان کی نقصان کا معاوضہ جو کہ حکومت نے 5 ارب 76 کروڑ روپے منظور کر کے ریلیز کئےہیں. ضلعی انتظامیہ کے بعض بے لگام سمجھے جانے والے کرپٹ اور محررز اور کمپیوٹر آپریٹرز نے نقصانات کا ڈیٹا میں متاثرہ دکانداروں کے نام نکال دئے ہیں، جبکہ اس کے بدلے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو نوازنے کیلئے ان کے نام شامل کئے ہیں، جو کہ ہم غریب دکانداروں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ھے. ہم حکومت کے اعلی افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نکالے جانے والے ناموں کو فوری طور پر معاوضے کی آدائیگی کے لسٹ میں شامل کریں. بصورت دیگر روزانہ کے بنیاد پر اختجاجی مظاہرے اور قانونی راستہ اختیار کیا جا ئے گا، پریس کانفرنس میں شاہ والی خان، عابد خان؛ اختر محمد، نور رحمان، اللّٰہ دین اور دیگر دکانداروں نے شرکت کی.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments