جنوبی وزیرستان شکئی میں عوام کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے تحصیل شکئی میں عوام نے پولیس روئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا، کہ مکین پولیس کے سب انسپکٹر عثمان کا رویہ ناقابل برادشت ہے. مظاہرین نے مذکورہ پولیس اہلکار کی فوری تبادلے کا مطالبہ کیاہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ انسان دوست ہونا چاہئے، خصوصاً یہاں وزیرستان میں جہاں اب تک پولیس کوئی خاص مہارت بھی نہ دکھایا جاسکا، تاہم اس کے برعکس یہاں کا مقامی پولیس اہلکار کا رویہ نہ صرف عوام کیلئے تکلیف دہ ہے، بلکہ پولیس کے نئے سسٹم کیلئے بھی خطرہ ہے،
مظاہرین نے اس موقع پر جنوبی وزیرستان کا مین شاہرہ کو ٹائرز جلاکر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا، تاہم مقامی انتظامیہ کی مداخلت اور پولیس اہلکار کے تبادلے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں