شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگِ، رحیم اللہ نامی شخص جانبحق

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل شواہ میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ سے فقیران قبیلے سے تعلق رکھنے والے راحیم اللہ ولد عثمان اخونزادہ نامی شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا، مقامی پولیس زرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ مقتول کے خاندان کا کسی سے کوئی رنجش یا دشمنی نہیں ہے، تاہم قتل کی تحقیقات جاری ہے، جبکہ پولیس نے ابتدائی طورپر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے،
شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بلاخوف و خطر جاری ہے، جس کے خلاف مقامی قبائلیوں کا گزشتہ دو ماہ تک احتجاج کیا، تاہم امن امان کے برعکس شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی کے واقعات بدستور جاری ہے۔
شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے بعد بھی بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے اپریشنز پر سوالات اُٹھا رہے ہیں، کیونکہ اپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف ملک کا سب سے مہنگاترین اپریشن رہا ہے، جس کے ابھی تک خاطر خواہ ثمرات حاصل نہ پوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں