PTI leader and MNA Shandana Gulzar addressing a press conference in Peshawar.

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی پشاور میں پریس کانفرنس: گورنر راج کی دھمکیوں پر سخت ردعمل اور 4 اکتوبر کے احتجاج کا اعلان

پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گورنر راج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر گورنر راج لگانا ہی ہے تو پہلے بلوچستان میں لگایا جائے جہاں حکومت کی 80 فیصد رِٹ ختم ہو چکی ہے۔
پشاور میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر کھل کر بات کی اور حکومت پر کڑی تنقید کی۔
شاندانہ گلزار نے اپنے حلقے اور صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کے حلقے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، لیکن کیا وفاقی وزیرِ داخلہ نے کبھی ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا؟ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں ہونے والے پولیس لائنز دھماکے کی انکوائری رپورٹ آج تک منظرِ عام پر نہیں لائی گئی، جو کہ انتظامی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ملک کی معاشی ابتری کا ذکر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “فارم 47” کے تحت آنے والے عناصر ملکی آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔
فوج اور پولیس ہمارے اپنے ادارے ہیں، وہ ہمارے ملک کا حصہ ہیں۔ ہم “کتابوں والے لوگ ہیں، جہازوں والے نہیں”، یعنی ہم جمہوری اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔
اسلام آباد کو کنٹینر لگا کر بند کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے اعلان کیا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی 4 اکتوبر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور رہنما جنید اکبر کے ساتھ پوری طاقت سے سڑکوں پر نکلے گی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم آئین کے دائرے میں رہیں گے اور اس سے نہ دائیں (رائٹ) ہوں گے اور نہ بائیں (لیفٹ) ہوں گے۔

Summery

PTI Leader Shandana Gulzar Slams Governor’s Rule Threats, Announces Power Show for Oct 4

PESHAWAR: Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader and MNA Shandana Gulzar has dismissed threats of imposing Governor’s Rule, challenging the government to enforce it in Balochistan first, where state writ has reportedly collapsed by 80 percent.
Addressing a press conference in Peshawar, Gulzar raised serious concerns regarding the deteriorating law and order situation, questioning whether the federal interior minister has ever visited her constituency where terrorism incidents occur daily. She also highlighted that the inquiry report of the Police Lines bombing remains hidden from the public.
Criticizing the incumbent government over soaring inflation and the economic crisis, she alleged that those occupying seats through “Form 47” are violating the Constitution. She emphasized that PTI desires no confrontation, stating that the army and police belong to the nation, and that PTI believes in democratic values (“we are people of books, not planes”).
Referring to the sealing of Islamabad with containers, Gulzar announced that PTI will take to the streets with full force on October 4 alongside the Chief Minister and Junaid Akbar, maintaining strict adherence to the Constitution.