پشاور ( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ضیاء کو سعودی عرب کے بعد پاکستانی حکومت نے بھی ” پاکستان کے سچے سفیر”کے اعزاز سے نواز ا ہے۔ چوودہ اگست کو یوم ازادی کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے بیرون ملک 86پاکستانیوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر “پاکستان کے سچے سفیر “کے اعزازات سے نوازا جس میں محکمۂ صحت کے شعبے سے شمالی وزیرستان سے ڈاکٹر ضیاء داوڑ کو منتخب کیا گیا۔ چودہ اگست کو وزیر خارجہ نے ان لائن اجلاس میں ڈاکٹر ضیاء کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے لوگ بیرونی ممالک میں پاکستان کا صحیح امیج اجاگر کرتے ہیں جس پر پوری قوم ان کا شکریہ آدا کرتے ہیں۔ دی خیبرٹائمز سے ٹیلی فون پر ڈاکٹر ضیاء نے بتا یا ہے کہ وہ بطور ڈاکٹر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ اپنے ملک میں بھی میری خدمات کو تسلیم کیا گیا اور آئندہ بھی اسی لگن اور جذبے کے ساتھ کام کرتا رہونگا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے 8 جولائی کو سعودی عرب کی طرف سے بھی ڈاکٹر ضیاء داوڑ کو کرونا وائرس کے دوران بہترین خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments