(ڈبلیو ایچ او )کےچیف آف مشن پاکستان (ڈاکٹرپیلیتامہیپالا )نے پی ڈی ایم اےآفس پشاورکا دورہ

پشاور (دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او)کے چیف آف مشن پاکستان (ڈاکٹر پیلیتا مہیپالا )نے پی ڈی ایم اے آفس پشاور کا دورہ کیا۔اس مو قع پر پی ڈی ایم اے کے اعلی افسران سیمت ڈبلیو ایچ او مشن پاکستان کے نمانیدے بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے انہیں پی ڈی ایم اے کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفیگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اےنے کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھری میں عوام کے ساتھ ہے۔قر نطینہ سنٹرز، ہسپتالوں ضلعی انتظا میہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہرممکن سہولیات فر اہم کر رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ اوچیف (ڈاکٹر پیلیتا مہیپالا )نے پی ڈی ایم اے کی طر ف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔اورڈبلیو ایچ او نےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ قرنطینہ سنٹرزاور لاک ڈاؤن علاقوں میں تشخیص (نیڈ اسیسمینٹ )کے لیے ڈی ایچ کیو کے ذیر انتظام ادارے بھر پور تعاون کر یں گے۔انہوں نے مز ید کہا کہ موجودہ حالات میں پی ڈی ایم اے کا کردار بہت اہم ہے۔اورہم ان کے ساتھ بھرپورتعاون جاری رکھیں گئے۔انہوں نے پی ڈی ایم اے کے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا بھی دورہ کیا جو چوبیس گھنٹے فعال رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں