اسلام آباد ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) ملاقات میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اسپیکر کی جانب سے زائرین اور تبلیغی جماعت کے لیے تشکیل دی جانے والی فنگشنل کمیٹی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ حکومت ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی یے۔ اسپیکر نے وزیر اعظم کو پارلیمانی سطح پر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سےآگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں پارلیمانی لیڈروں نے وبا پر قابو پانے کے لیے مثبت تجاویز دی ہیں۔ اسپیکر نے وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متلعق امور سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اجلاس بلانے کے لیے فخر امام کی سربراہی میں تمام پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments