سپریم کورٹ نےفوجی عدالتو سے سزا پانے والے 196 افراد کی ضمانت پر رہائی معطل کردی

اسلام آباد ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک ) فوجی عدالتوں کی جانب سزا پانے والے 200 افراد کو پشاور
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور نے سزا کو معطل کرکے ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات صادر کئے تھے، پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا، کہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ان 200 ملزمان کو فوجی عدالت میں صفائی کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔
تاہم آج 21 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان 200 میں شامل 196 کی رہائی کا فیصلہ معطل قرار دیدیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا، جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے ان 196 افراد کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیا۔
کیس کے دوران سماعت جسٹس قاضی آمین نے واضح کردیا، کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کرکے انہیں سزا ہوئی تھیں، اس کا کہنا تھا کہ ان سب کے اپنے اپنے شواہد اور حقیقت ہے۔
جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کوآئندہ جمعہ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں