پوری قوم کو خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے ، حاجی شوکت علی

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے پولیس جوانوں کو عید مبارکباد دینے اور انکا جذبہ بڑھانے کے لیے پشاور کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا، حاجی شوکت علی نے گلبہار اور یکہ توت تھانے کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں. حاجی شوکت علی نے پولیس جوانوں کو عید کے دن بھی عوام کی حفاظت کی خاطر فرائض انجام دہی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، کہ عوام آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم کو آپ نوجوانوں پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں