پاکستان میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے، جولائی کے آخرتک متاثرہ افراد کی تعداد 12لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے ایک تقریب کے دوران میڈیاسے بات چیت کے دوران بتایاہے، کہ ملک میں جولائی کے آخر تک کورونا متاثرین کی تعداد 10 سے 12 لاکھ سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا، کہ وزیراعظم عمران خان کو پہلے سے اس کی حساسیت کا احساس اور اندازہ تھا، جو بار بار احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دے رہے تھے، لیکن اب بھی ہم بازاروں میں دیکھتے ہیں، کہ لوگ ماسک نہیں پہنتے اور نہ ہی سماجی فاصلوں میں احتیاط کررہے ہیں۔
حکومت کو شہریوں کی جان عزیز ہے، جس کیلئے حکومت مسلسل اقدامات کررہی ہے، جس کے تحت کورونا ایس اوپیز پر مذید سختی سے عمل درامد کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ کورونا وائرس پر قابو پایاجاسکے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے پہلے دو ماہ تک کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا گیا، اب جب سے لاک اؤن میں نرمی کی گئی ہے، اس کے بعد کسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو ماہ میں تمام صوبوں کو اکسیجن والے بستروں کا انتظام کیاجائیگا، جبکہ جلد ہی حکومت کورونا وائرس کے معائینہ کو بڑھانے کیلئےاقدامات اپنا رہے ہیں، جس میں روزانہ ایک لاکھ افراد کے نمونے کا معائینہ کیاجاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں