جنوبی وزیرستان( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے تحصیل شکتوئی کے علاقے آنا خیل میں نامعلوم شدت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں آفیسر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، سرکاری زرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں لیفٹیننٹ ناصر، نائیک غفار، نائیک عمران اور سپاہی عثمان شامل ہیں، تمام زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہیلی کاپٹر کے زریعے ہسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے بعد اب جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر آئے روز حملے اور ریموٹ کنٹرول بم حملے بڑھ دئے ہیں، جس کے باعث شہری بھی شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ جنوبی وزیرستان سے ایک بار پھر عام شہری نقل مکانی پر ترجیح دے رہی ہے، اور مسلسل ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب لوگ نکل رہے ہیں۔
Load/Hide Comments