ممبئی ( دی خیبر ٹائمز شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کا ممبئی کے ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔رشی کپورکو کینسر کا مرض تھا اور انہیں گذشتہ دنوں انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ سرطان کے مرض سے لڑ رہے تھے اور انھیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔’بدھ کی صبح طبعیت بگڑنے پر انھیں ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔رشی کپور نے بالی وڈ میں اپنے فنی و فلمی کیریئر کا آغاز سنہ 1973 میں فلم بوبی سے کیا تھا جو کہ سپرہٹ قرار پائی تھی۔ اس کے علاوہ وہ شری 420 اور میرا نام جوکر جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی بطور چائیلڈ فنکار آ چکے تھے۔رشی کپور بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان کے رکن تھے اور ماضی کے معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر راج کپور کے دوسرے بیٹے تھے۔ ان کے چار بہن بھائی رندھیر کپور، ریتو نندا، رما جین اور راجیو کپور ہیں۔رشی کپور بالی وڈ کے مشہور فلمی ہیرو رنبیر کپور کے والد تھے۔ ان کے لواحقین میں اہلیہ نیتو کپور، بیٹے رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما ہیں۔بنیادی طور پر رشی کپور خاندان کا تعلق پشاور سے تھا اور آج بھی ان کی والدین کی کوٹھی موجود ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments