پشاورمیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مخختلف بازاروں میں جراثیم کش سپرے کئے جارہے ہیں

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل ڈیسک ) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) نے کورونا وائرس اور جراثیم کش سپرے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریسکیو1122 نے مرحلہ وار پشاور کے مختلف بازاروں بلخصوص اندرون شہر اور رش والے مقامات پر روزمرہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کا آغاز کیا ہے جو بلا تفریق جاری رہیگا۔ ریسکیو1122 نے ابتدائی روز اندرون صدر، شفیع مارکٹ، گورا بازار، فوڈ سٹریٹ اور آس پاس کے ملحقہ بازاروں میں جراثیم کش سپرے کیا۔ ریسکیو1122 کی جانب سے موٹر سائیکل فائر ٹینڈر، الٹرین ویکلز اور حالیہ نئی متعارف کی گئیں گاڑیاں مہم کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 کورونا وائرس کے خلاف روز اول سے فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے اور عوام الناس میں اس وائرس کے بچاو، تدارک اور آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلائیں گئیں جبکہ سرکاری اور نجی اداروں کو اس حوالے سے باقاعدہ تربیت بھی فراہم کی گئیں ریسکیو1122 پشاور سمیت صوبے بھر میں بازاروں، مسجدوں، قرنطینہ سینٹرز، گلی محلوں اور شاہراہوں پر سپرے کر رہا ہے تاکہ عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں