ملک میں جاری کرپشن عروج، مہنگائی سے عوام پریشان، ریاست مدینہ کی بنیاد بنانے والوں کو رعایا کا کوئی خیال نہیں، سکندر خان شیرپاؤ

بنوں دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں کے آڈیٹوریم ہال میں قومی وطن پارٹی کے منعقدہ یوم تاسیس کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سکندر خان شیرپاؤ نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں لیکن جعلی وزیراعظم کو ابھی تک پتہ بھی نہیں جنہوں نے ایک انٹرویو میں خود اعترا ف کیا ہے کہ مجھے غلط اعداد و شمار دیا گیا لیکن یہ اعداد و شمار دینے والے اُن کی اپنی ہی ٹیم کے لوگ  ہیں چینی اور آٹا رپورٹ میں عمران خان کے اپنے ہی ساتھی ملوث نہیں نکلے اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی،
اُن کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے بنیاد رکھنے کا دعویٰ تو کیا جا رہا ہے لیکن ریاست مدینہ میں ایسا نہیں ہو تا کہ حاکم رعایا کے حال سے احوال سے بے خبر ہو، 1947 سے آج تک ایک تھیلے آٹے کی قیمت   700  سے نہیں بڑھی  مگر آج دو سالوں میں  1400  اور 1500 تک قیمت بڑھ گیا، حکومت کے خلاف بولنے والوں پر نیب کے کیسز بنائے جا رہے ہیں لیکن اصل چوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا، بی آر ٹی جیسے منصوبے میں اربوں کی کرپشن سامنے ہے تحقیقات نہ ہوئیں اور ذمہ دار گرفتار نہ ہوئے تو بنوں سے پشاور تک جلوس نکال لیں گے،
اُنہوں نے کہا کہ این ٹی اے ایف میں پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار ہوا جو ہمارے حکمرانوں کی ناکام خا رجہ پالیسی کی وجہ ہے جس میں ہمارے ان دوست اور اسلامی ممالک نے بھی ساتھ نہیں دیا جو ہماری مشکلات میں ہر وقت ہمارے ساتھ تھے عمران خان کہتے ہیں کہ اس سے پہلے جتنے بھی حکمران گزرے ہیں سب کرپٹ تھے اور کرپشن کیلئے قرضے کرتے تھے لیکن آج تو ریاست مدینہ کے دعویداروں کی حکومت میں  14  ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا، کہاں اور کیسے خرچ ہوئے عوام کے معیار زندگی میں تو کوئی تبدیلی نہیں آ ئی وزیر اعظم قوم کو اس کا حساب دیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ہمیں خوشی ہوئی قبائل کو شناخت مل گئی اب قبائل بھی ترقی کریں گے لیکن یہ انضمام صرف کاغذوں تک محدود ہوا، اور عملاً ہمیں کچھ نہیں محسوس ہو رہا ہے، اسمبلیوں میں تقریروں کے مقابلے ہو رہے ہیں لیکن اب وقت تقاریروں کا نہیں بلکہ عمل کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں