پشاور( پ ر ) الخدمت ڈایزسٹر مینجمنٹ سیل ضلع پشاور کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور ارباب عبدالحسیب اور ڈائریکٹر الخدمت ڈایزسٹر مینجمنٹ سیل ضلع پشاور میاں ضیاء الدین منعقد ہوا اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے نائب صدور فدا محمد، حافظ حمید اللہ، محمد وسیم خان نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں مون سون بارشوں اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹیاں تشکیل دی گئی، اجلاس کے بعد الخدمت ڈایزسٹر مینجمنٹ سیل دفتر کا افتتاح کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارباب عبدالحسیب نے کہاکہ مون سون بارشوں اور محرم الحرام کے لیے الخدمت ڈایزسٹر مینجمنٹ سیل کے رضاکار تیار ہیں اور انشاء اللہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، جس کے لیے ڈائریکٹر الخدمت ڈایزسٹر مینجمنٹ سیل ضلع پشاور میاں ضیاء الدین کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی جوکہ انتطامات کا جائزہ لیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments