پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت پشاور کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن اشرفیہ کالونی، چنار روڈ یونیورسٹی ٹاؤن، دانش آباد اور سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد میں لگایا گیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،
علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں،
خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments