پشاور ( دی خیبرٹائمز ایجوکیشن ڈیسک ) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے حکومت کی جانب سے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقی پر پابندی مسترد کرتے ہوۓ آج ( سوموار) سے آن لائن کلاسز اور امتحانات سمیت ہر قسم تعلیمی سرگرمی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا فیصلہ پیوٹا کی ایگزیکٹیو باڈی ھنگامی اجلاس میں ہوا جس میں کابینہ کے ارکان آن لائن شریک ہوۓ۔ اجلاس کی صدارت۔ پروفیسر ڈاکٹر فضل ناصر نے کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پابندی ہٹاۓ جانے اور کنٹریکٹ اساتذہ کی تجدید ملازمت تک بائیکاٹ جاری رہے گا اور تمام مطالبات پورے ہونے تک ٹیچرز کمیونٹی سنٹر کی سامنے دھرنا دینگے ۔
– پیوٹا ایگزیکٹیؤ کی جانب سے اساتذہ کو دھرنے میں شرکت اور اس دوران ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے
واضح رہے کہ پاکستان بھر اور بلخصوص خیبر پښتونخوا کی جامعات کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے گاہے بگاہے سامنے آنے والے اعلامیے ایک جانب یونیورسٹی کی خود مختاری میں مداخلت ہے تو دوسری جانب ان غیر قانونی حکومتی پابندیوں سے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقی سمیت متعدد اہم اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔
Load/Hide Comments