میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے میرعلی میں پاتسی اڈہ سیکیورٹی پوسٹ پر رات 12 بجے کے بعد دہشتگردوں نے حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے بھی بھر پور جوابی کاروائی کی ہے،
سرکاری زرائع کے مطابق حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گیرے میں لے کر حملہ آوروں تک رسائی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت وزیرستان کے امن و آمان کو خراب کرنے نہیں دینگے، جبکہ علاقے میں مٹی بھر دہشتگردوں کے خلاف اینٹیلی جینس انفامیشن کی بنیاد پر اپریشنز کرتے رہتے ہیں، وزیرستان کو پاک فوج کی قربانیوں سے مقامی اور غیرملکی دہشتگردوں سے صاف کیا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کوشش شروع کی ہے، کہ اب نہ صرف چُھپے ہوئے دہشتگردوں کا قلع قمع ہوسکے، بلکہ ان کے سہولت کاروں تک بھی رسائی حاصل کرکے وزیرستان کو امن کا گہوارہ بنائینگے۔
Load/Hide Comments