پشتون تحفظ مؤومنٹ کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی شمالی وزیرستان محسن داوڑ کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک دیا، ایئرپورٹ میں موجود اہلکار نے محسن داوڑ کو کہا ہے، کہ ان کی واپسی کیلئے احکامات اُپر سے موصول ہوئے ہیں، اس لئے وہ انہیں کسی بھی صورت کوئٹہ میں جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، تاہم محسن داوڑ اسرار کررہے ہیں، کہ یہ کونسا انصاف ہے کہ ملک بھر سے سیاسی قائدین کوئٹہ ائیر پورٹ ہی سے کل ہونے والے جلسے کیلئے پہنچ رہے ہیں، جبکہ صرف ان کا روکنا ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، محسن داوڑ ابھی تک ائیر پورٹ میں ہیں، اور انہیں ایئرپورٹ سے باہر جانے کیلئے اسرار کررہے ہیں، ایئرپورٹ سے ان کی واپسی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، تاہم محسن داوڑ انہیں کہتے ہیں، کہ اسے اگر جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے اجازت نہیں ہے، تو وہ کوئٹہ ائیر پورٹ ہی میں رہینگے، لیکن واپسی کیلئے وہ تیار نہیں ہے، محسن داوڑ 25 اکتوبر کو حکومت مخالف پاکستان ڈیموکریٹک مؤومنٹ کے جلسے میں شرکت کرنے جارہے ہیں، لیکن کوئٹہ ائیرپورٹ پر ایک بڑی تعداد میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جمع ہوگئے ہیں، جو محسن داوڑ کو واپس کررہے ہیں، محسن داوڑ کو روکنے کی ایک ویڈیوز کلپ کوئٹہ ایئرپورٹ سے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوگئی ہے، جس میں محسن داوڑ اور اہلکار کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہورہی ہے۔ ویڈیو ریلیز ہوتے ہیں، فیس بک اور ٹویٹر کے لاکھوں صارفین نے شیئر کی ہے،
دوسری جانب ان کی جماعت پشتون تحفظ مؤمنٹ کے افراد بھی کوئٹہ ایئرپورٹ کے باہر اپنے محسن کا انتظار کررہے ہیں، جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ محسن داوڑ کو نہیں چھوڑ رہے ہیں، تب پشتون تحفظ مؤومنٹ نے ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ کو بند کرکے مظاہرہ شروع کردیاہے، جس میں محسن داوڑ کی رہائی، ان کی جلسہ میں شرکت، اور حکومت کے خلاف نعرے شروع کردئے ہیں۔
Load/Hide Comments