آن لائن کلاسز کے نام پر تعلیم اور طلبہ کا مذاق اڑایاجارہاہے، تمام فیسیں معاف کر تعلیمی اداروں کو کھول دیاجائے، آئی ایس او

پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار ہریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید علی اویس زیدی، ڈویژنل صدر پشاور محمد ثقلین مہدی اور سیکرٹری تعلیم سہیل زمان نے کہا ہے، کہ بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور قبائلی اضلاع سمیت ملک کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کا فقدان ہے، یہاں کے طلبا آن لائن کلاسز سے محروم ہیں، اسلئے آن لائن کلاسز کے نام پر طلبہ کا مذاق نہ اڑا دیا جائے، ان کا مستقبل تباہی سے بچایا جائے اور یونیورسٹیوں کورونا ایس او پیز کے تحت کھول دی جائیں، انہوں نے مطالبہ کیاہے، کہ موجودہ سمسٹر کی فیس معاف کی جائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، اسلئے فی الفور تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں، اور حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے ایک جامع پالیسی تیار کریں۔ رہنماؤں نے قبائلی اضلاع میں تھری جی فور جی کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا، پریس کانفرنس کے شراکا کا یہ بھی کہنا تھا، کہ ایران اور چائنا کی طرح کورونا وائرس سے بچاو کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں