شمالی وزیرستان میں پیپلز پارٹی کو فعال کرنا ہر ایک جیالے کی ذمہ داری ہے، پارٹی کا پیغام گھر گھر کو پہنچائینگے، ملک اصغرداوڑ

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان کے ورکرز اپنے مرحوم قائد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک انتہائی متحرک رکن ملک غلام خان مرحوم کے قبر پر جاکر ان کی درجات کے بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، اور اس موقع پر پارٹی ورکروں نے کہا کہ ملک غلام مرحوم انسانیت کی خدمت کے جزبے کا ایک مثال تھا، اب وہ تو نہیں رہے، تاہم اس جزبے کو ہم آگے لیکر جائینگے۔ اس کے بعد میران شاہ میں پی پی پی کا ایک اجلاس منقد ہوا، اجلاس میں سابقہ صدر ملک اصغر داوڑ سابقہ سیکرٹری جنرل شمس الرحمان داوڑ، دیگر آراکین اور جیالے شریک ہوئے، اس موقع پر پارٹی ورکروں کا کہنا تھا، کہ وہ وزیرستان میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئےکسی بھی موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینگے، پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کو گھر گھر تک  پہنچانے کیلئے دن رات ایک کرکے گھر گھر تک جانا ہوگا، جبکہ اسی جزبے کو آگے لے جانے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے 16 اگست کو میرعلی کے مقام پر پارٹی ورکروں کا اجلاس ہوگا، جسمیں تمام نئے اور پرانے ساتھیوں کو ملا کر اپنے شہید ذولفقار علی بھٹو اورشہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو کامیاب کرینگے۔    

اپنا تبصرہ بھیجیں