پشاور( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کے صدر محمد ہمایوں خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جو نہ صرف کشمیریوں کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی یہ شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، اس سلسلے میں پانچ فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر دراصل تقسیم ہند کا ایسا حل طلب مسئلہ ہے، جو بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث تاحال حل نہیں کیا جا سکا اس دوران کشمیری مسلمانوں نے آزادی کشمیر اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لاتعداد قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے، جو مسئلے کے حل ہونے و کشمیر کے آزاد ہونے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کے اپیل پر پاکستان بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا اور اس دن سے ہر سال سے دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس کے علاوہ جلسہ عام سے خطاب کیا اور کشمیریوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مہاجرین کشمیر کی آباد کاری کا وعدہ کیا، تب سے اس دن کو ہر برس سرکاری طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قاٸد عوام شہید ذولفقارعلی بھٹو کا تاریخی الفاظ ۔میں بھی انسان ہو مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن کشمیر کے بارے میں میں نیند میں بھی علطی نہیں کرسکتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانا اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستانی اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں،کشمیر کی آزادی کیلئے پیپلز پارٹی تمام تر وسائل بروئے کار لائی گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments