شمالی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاتلانہ حملے میں زخمی

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قیصر کنڈی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، پولیس زرائع کے مطابق اے ڈی سی پر قاتلانہ حملہ شمالی وزیرستان کے سیاحتی علاقے رزمک میں کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں اے ڈی سی زخمی ہوگئے ہیں، جس کو فوری طبی امداد کیلئے سیول ہسپتال رزمک منتقل کردیا، گاڑی میں موجود ان کا بیٹا اور محافظ محفوظ رہے ہیں،
ہسپال زرائع کے مطابق حملے میں زخمی اے ڈی سی کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے واقعہ کی تفتیش شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں