پشاور، بڈھ بیر کی حدود میں پولیس اہلکار کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ دنوں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پولیس اہلکار کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران ذاتی عناد و رنجش پر پولیس اہلکار نیاز بہادر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، مقتول پولیس اہلکار اے ایس آئی نیاز بہادر ضلع کوہاٹ میں تعینات تھا جس کومورخہ 5 مئی کو نماز تراویح کے لئے مسجد جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا، تینوں ملزمان کو آج عدالت حلیم جان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
تفصیلات کے مطابق مدعی بلال خان ولد نیاز بہادر سکنہ بڈھ بیر نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے والد پولیس اہلکار نیاز بہادر جو کہ کوہاٹ میں تعینات تھا کو کسی نامعلوم ملزمان نے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق، ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد، ڈی ایس پی گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنےکا ٹاسک حوالہ کیا–

picture Provide police Investigative Team peshawar

تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شرو ع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد سمیت مقتول کے قریبی تعلق داروں کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران شک گزرنے اور مشکوک حرکات و سکنات پر مقتول کے گاوں سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے دوران تینوں ملزمان اسفندیار ولد حواص خان سکنہ بن خازی، عمران ولد عبدالمطلب اور رفیق ولد اورنگزیب ساکنان غریب آباد نے پولیس تفتیشی ٹیم کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس اہلکار نیاز بہادر کو ذاتی عناد و رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تینوں ملزمان کو آج عدالت کے روبرو پیش کر کے دویوم پولیس کسٹڈی حاصل کر لی گئی ہے جس کے دوران ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں