پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک) پشاور پولیس نے کارلفٹنگ اور موٹر سائیکل سنیچنگ کے 9 گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے فوری کارروائی کے دوران 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں تین ریسیور بھی شامل ہیں، ریسورز مسروقہ موٹر سائیکل اونے پونے داموں خریدتے تھے۔
مسروقہ موٹر سائیکل کے چیسز نمبرات تبدیل کرانے کے بعد جعلی کاغذات بنوا کر سادہ لوح افراد کو فروخت کرتے تھے، کریک ڈاون کے دوران مجموعی طور پر 9 مختلف گروہ سے 51 موٹر سائیکلیں برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل مالکان کا سراغ بھی لگا لیا، پریس کانفرنس کے دوران مالکان کو چابیاں حوالہ کی گئیں، ایس ایس پی اپریش ظہور افریدی کا کہنا تھا، کہ موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے، نئی حکمت عملی کے تحت بڑی کامیابی ملی، ملزمان سپئیر پارٹس کی شکل میں موٹر سائیکل افغانستان سمگل کرنے والے گروہ بھی شامل ہیں، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
