وزیر اعظم عمران خان کا راولپنڈی میں قائم کردہ کورونا اسپتال کا دورہ

اسلام آباد ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر ظفر مرزا اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی موجود تھے چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے وزیر اعظم کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہلال احمر کی جانب سے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ہلال احمر کی جانب سے قائم کیے گئے اس ہسپتال میں سو مریضوں کے علاج کی گنجائش ہے۔ دس بستروں پر مشتمل انتہائی نگداشت یونٹ میں آٹھ وینٹی لیٹر موجود ہیں وزیرِ اعظم کو ہسپتال میں موجود دیگر سہولتوں مثلاً آپریشن تھیٹر، ایکس رے ، الٹرا ساؤنڈ، لیبارٹری اور فارمیسی کی سہولت پر بھی تفصیلی بریفنگ
بعد ازاں وزیرِ اعظم نے ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے قائم کیے گئے وارڈز کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں