کرونا سے اپیل برانچ پشاور ہائیکورٹ کے دو ملازمین متاثر، برانچ کو سیل کردیا گیا

پشاور(دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) عدالت عالیہ پشاور کے اپیل برانچ کو سیل کردیا گیا ہائیکورٹ کے اپیل برانچ میں دو ملازمین کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد برانچ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے جبکہ برانچ کے دیگر اہلکاروں کا ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے پشاور ہائیکورٹ کے ترجمان نے ملازمین کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے طور پر متعلقہ برانچ کے تمام ملازمین کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور حکومتی احکامات کے مطابق پچاس فیصد ملازمین کیساتھ کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ پشاور میں سوشل ڈسٹنسنگ کے حوالے سے ملازمین کو بھی آگاہ کیا جارہا ہے اسی طرح موکلین کو بھی آگاہ کیا جارہا ہے جبکہ عدالت عالیہ پشاور کے مین گیٹ سمیت ہائیکورٹ کے ہال میں داخل ہوتے وقت مخصوص آلا ت کے ذریعے سپرے کیا جارہا ہے تاکہ کرونا وائرس کو روکا جاسکے –

اپنا تبصرہ بھیجیں