پشاور ( دی خیبرٹائمز ایجوکیشن ڈیسک ) پشاور کے مختلف سکولو ں کی جانب سے نوکریوں سے فارغ کئے جانیوالے متعدد اساتذہ نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں وکلاء سے رابطے شروع کردئیے ہیں، جبکہ متعدد اساتذہ کی جانب سے ورسک روڈ ، دلہ زاک روڈ اور رنگ روڈ پر واقع بڑے پرائیویٹ سکولز کے مالکان کو لیگل نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ اس بابت پی ایس آر اے کو بھی تحریری شکایات جمع کی گئی ہیں، تاہم ابھی تک پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہیں پی ایس آر اے کی معنی خیز خاموشی کے باعث درجنوں اساتذہ خصوصاًخواتین اساتذہ جن کے گھروں کے چولہے انہی تنخواہوں سے چلتے تھے بجھ چکے ہیں، اور وہ کسمپرسی کی حالت میں پی ایس آر اے اور صوبائی حکومت و پشاور ہائیکورٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ انہیں ادائیگی کیساتھ ساتھ اپنے روزگار پر بھی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں.واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایمرجنسی آ رڈیننس کے مطابق پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ کرونا کے دوران کی مہینوں کی ادائیگی اساتذہ کو کرینگے تاہم اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہیں-
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments