پشاور ( دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا یونیورسٹی روڈ، رنگ روڈ اور پشتخرہ روڈ پر مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کرنے کے بعد یونیورسٹی روڈ پر لائم لائیٹ سٹور سمیت 5 مالز سیل کر دیئے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20 دکانداروں کو بھی گرفتار کیا گیا
پشتخرہ روڈ پر رش لگانے اور حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مارکیٹ کو سیل کیا گیا ڈی سی پشاور محمد علی اصغر کا کہنا تھا بازاروں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
Load/Hide Comments