پشاور (دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، سکیورٹی پلان کے مطابق شہر بھر کے حساس مقامات پر 5 بکتر بند گاڑیاں، 30 پولیس موبائل ٹیمیں جبکہ 30 سپیشل رائیڈرز سکواڈز ہمہ وقت گشت کریں گے، گزشتہ روز جاری ہونے والے پلان کے مطابق ڈویژنز ایس پیز کی نگرانی میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار مساجد، غلہ مارکیٹ، اشیاء خوردونوش بازاروں اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، خصوصی ترتیب دیئے گئے پلان کے مطابق سحر و افطار کے اوقات میں 20 سپیشل موبائل سکواڈز اور سٹی پٹرولنگ کے موبائل اور رائیڈر سکواڈ بھی گشت کریں گے، نماز تراویح کےلئے 782 مساجد کی سکیورٹی الرٹ کرتے ہوئے 1564 پولیس افسران و اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف بازاروں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا، اسی طرح غلہ مارکیٹ اور دیگر خوردونوش کے بازاروں میں خریداروں اور تاجروں کی حفاظت کے پیش نظر پیدل گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز یونٹ کے اہلکار بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر کے مختلف بازاروں اور دیگر اہم مقامات پر سناپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments