شدید اندھی طوفان کے باعث خیبر پختونخوا میں بجلی سپلائی لائن شدید متاثر، پیسکو

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخواہ بھر میں شدید بارش اوراندھی طوفان کی وجہ سے پشاور، چارسدہ، تنگی، سوات، دیر، چکدرہ، تیمرگرہ، بشام، بونیر، بنوں، مردان اور ملحقہ علاقوں میں گیارہ کے وی کے 19 فیڈرز سےبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے،
پسکو ترجمان کے مطابق پسکو کاعملہ موقع پرموجود ہے، اور بارش رکتے ہی بحالی کا کام شروع کردیا گا، ان کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں اس قدرتی اورغیرمتوقع کوفت کی وجہ سے عوام کوہو نے والی تکلیف پرپسکو معذرت خواہ ہے، پسکو فیلڈ کارکنان کوپسکو چیف محمد جبار خان نے کورنا سے بچاو اور دوران کار مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات دئے ہیں، بہت جلدمتاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی، متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں