پی ڈی ایم اے کی جانب سےکرم کے تین متوفی بھائیوں کے والد کو نو لاکھ کے تین چیکس دیدئے گئے۔

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پراوینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ضلع کرم نے گزشتہ روز سپینہ شگہ نامی علاقے میں سلابی ریلے میں جاں بحق تین بھائیوں کے والد کو فی کس تین تین لاکھ کے چیکس دیدئے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے، کہ کہ گذشتہ روز پاراچنار کے سرحدی علاقے سپینہ شگی میں تین بھائی سیلابی ریلے میں جاں بحق ہوئے تھے، جن کے والد جمال خان کو ضلع کرم کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ اور پی ڈی ایم اے کے کوارڈینیٹر مجاہد طوری نے ان کے گاؤں چیڑنگو جاکر نو لاکھ روپے کے تین چیکس حوالے کردئے۔ اس موقع پر مذکورہ افسران نے متوفی خاندان والوں سے تعزیت کی اور مرحومین کی ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئےاے ڈی سی عصمت اللہ خان نے کہاکہ اس خاندان کا نقصان بہت بڑا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ان کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں بربر کی شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ مذکورہ مالی امداد ان کے غم کا نعم البدل نہیں ہوسکتا، لیکن ہم نے کوشش کی ہے، کہ ان کی تکلیف کو کم کیا جاسکے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے، کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ مصیبت کے ہر گھڑی میں اپنے قبائلی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اور قدرتی افات کی سختی کو کم سے کم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں