شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے ماہانہ امداد کا قسط 18 کروڑ 46 لاکھ کا فنڈ ریلیز

پشاور ( پ ر ) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے متائثرین کیلئے ماہانہ امداد کی مد میں 18کروڑ 46 لاکھ روپے کی ایک اور قسط جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جون 2014 میں جاری ہونے والے اپریشن ضرب عضب کے متائثرین کو ماہانہ مالی امداد کے طور پر دیا جانے والا یہ 74 واں قسط ہے جو اپریشن کے متائثرین خاندانوں میں حسب معمول سم کارڈ کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا ۔ ترجمان کے مطابق اس وقت اپریشن ضرب عضب کے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار 229 تصدیق شدہ خاندانوں میں یہ رقم فی خاندان 12 ہزار روپے کے حساب سے تقسیم کیا جائے گا ۔ اس موقع پرپی ڈی ایم اے ڈائریکٹر جنرل پرویز خان ثبت خیل نے بتایا کہ 12 ہزار کی یہ رقم ہر ماہ ضرب عضب کے متائثرین کو باقاعدگی سے دی جا رہی ہے تاکہ متائثرین کی مالی مشکلات کو کم سے کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں