اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں ( پی ڈی ایم ) پاکستان ڈیموکریٹک مؤومنٹ اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولافضل الرحمان نے واضح کرکے بتایا ہے، کہ وہ اور اس کی جماعت اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے،جمہوری نظام اور ملک کے استحکام کے قائل ہیں۔
لاہور آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے، کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں موجودہ ناکام، نالائق اور بدنام زمانہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں ( پی ڈی ایم ) کا پہلا جلسہ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا ہوچلی ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے فیصلہ کیا ہے، کہ جلد ہی موجودہ ناکام حکمرانوں کو ٹھکانے لگانے کا وقت آیا ہے۔
فضل الرحمٰن کہتے ہیں، کہ اپوزیشن میں سنجیدہ او باشعور سیاستدان ہیں، وہ کبھی بھی اپنے اداروں سے تصادم کے قائل نہیں ہیں، ہمیں
معلوم ہیں کہ حکومت کیسے چلتا ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا، کہ غداروں ہی نے غداری کے مقدمے درج کئے ہیں، جو حرکتیں وہ کررہے ہیں، اس سے تو واضح ہوجاتا ہے، کہ حکومت خود ہی بھارتی ایجنٹ ہے؟؟
فضل الرحمان نے کہا ہے، کہ عمران کے پسینے نکلنے کا وقت آگیا ہے، اسلام آباد جانا ہوگا، تاہم مسلم لیگ نون اور پی پی پی کی قیادت سڑکوں پر اپنی کمی محسوس نہ ہونے دیں؟؟
Load/Hide Comments