پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی سنیئر صوبائی رہنمااور مخصوص نشست پرپنجاب اسمبلی کی خاتون رکن شاہین رضاانتقال کرگئیں، شاہین رضا کو چند روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے پرمیو ہسپتال لاہور میں داخل کیا گیا، جہاں ان کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا۔ طبیعت مزید بگڑنے انہیں وینٹیلیٹر پرمنتقل کیا گیا تاہم بعدازاں وہ میو ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نےان کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی پارٹی کیلئے کافی خدمات ہیں۔ شاہین رضا پارٹی کا اثاثہ تھیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شاہین رضا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments