وزیرستان یونین آف جرنلسٹ کا صوبائی مشیراطلاعات کے ساتھ ملاقات، صحافیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

پشاور ( دی کخیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ اور وزیرستان یونین اف جرنلسٹس کے وفد کی وزیر اعلی کے مشیر خصوصی برائے اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن کامران بنگش کے ساتھ ملاقات ، قبائلی صحافیوں کے مسائل اور ان کے حل پر بحث کی گئی ۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے صحافیوں کی تنظیم وزیرستان یونین اف جرنلسٹس اور ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ کے صحافیوں کی وفد نے سینئر صحافی اور یونین کے جنرل سیکرٹری احسان داوڑ کی سربراہی میں کامران بنگش سے منگل کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں حاجی پذیر گل ، زاہد وزیر ، انعام فیصل، نصرمن اللہ اور دیگرشامل تھے ۔ صحافیوں نے مشیر خصوصی کو قبائلی صحافیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل سے اگاہ کیا جس پر مشیر خصوصی نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ وزیرستان یونین اف جرنلسٹس کے وفد نے کامران بنگش کو بتایا کہ قبائلی علاقوں میں فعال پریس کلبز کو وزیر اعلی جانب سے سالانہ گرانٹ جاری ہوئی لیکن ابھی تک اس کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے جس پر کامران بنگش نے متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں ۔ صحافیوں نے کامران بنگش کو ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی گئی جس کو قبول کرتے ہوئے کامران بنگش نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ قبائلی علاقوں کا دورہ کریں ۔ مشیر خصوصی نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل بشمول اکریڈیشن کارڈز وغیرہ جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کے حکومت کی کوشش ہے کہ ماضی میں قبائلی صحافیوں کے ساتھ کئی گئی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں