تحریک انصاف کے کامیاب ورکرز کنونشنز سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، ظاہرشاہ طورو

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے نائب صدر ظاہرشاہ طورو نے کہا ہے، کہ کامیاب ورکرز کنونشنز نے ثابت کردیا ہے عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں او ر کارکن جیلوں صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ وزیر اعلی بننے کے خواب پر کوئی پابندی نہیں ٗپرویز خٹک اور محمود خان کی کشتی کو اب ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔
وزیراعلی بننے کی خواب دیکھنے والوں کی 8 فروری کو ضمانتیں ضبط ہوں گی ۔ ملک کو سیاسی ومعاشی بحران سے نکالنے کے لیے کا واحد راستہ آزادانہ ٗ شفاف و منصفانہ انتخابات ہے ۔
ریاستی جبر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہ دبایا جاسکتا ہے اور نہ روکا جاسکتا ہے، عوام تحریک انصاف کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے 8 فروری کے انتخابات کے بعد مخالفین کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں