پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں طبی عملے پر کورونا وائرس کے حملے نہ رک سکے، مختلف ہسپتالوں میں ڈیوٹی دینے والی نرسز بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے لگیں. گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مزید نرسز کورونا پازیٹیو نکل آئی ہیں. جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کی شکار نرسز عملے میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے. ینگ نرسنز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 6 مئی تک صوبہ بھر میں 56 نرسز کورونا سے متاثر ہوئیں تھیں.اب صوبے میں متاثرہ نرسز کی تعداد 60 ہوچکی ہے, ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جاری رپورٹ کے مطابق 45 کورونا پازیٹیو نرسز مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں.جن کو علاج کی فراہمی جاری ہے.جبکہ اب تک 15 نرسز کورونا سے صحتیاب ہوچکی ہیں. ان متاثرہ نرسز میں 28 میل جبکہ 32 فی میل نرسز ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments